فیصل آباد۔ (نمائندہ خصوصی ):ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرکےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان محمد عثمان ، محمد بلال اور مرزا حسیب کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو رفیع گارڈن ساہیوال سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے۔ملزمان بغیر لائسنس حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے تھے۔ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔