پشاور۔ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی ۔مانٹرنگ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ای سگریٹ کے استعمال و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عبا س نے نوجوانوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع میں ای سگریٹ کے استعمال اور فروخت سے متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر د ی ہے۔حکم نامے کے تحت ای سیگریٹ،ویپس اور نکوٹین کے پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقا مات پر استعمال و تشہیر اور پمفلٹس کو دیواروں و گاڑیوں پر آویزاں کر نے پرمکمل پا بندی لگائی گئی ہے،علاوہ ازیں ای سیگریٹ،ویپس اور نکوٹین کی سکول،کالجز،اسپتالوں اور پبلک پارکس کے 100 میٹر کی حدود میں زخیرہ کر نے اورکسی بھی قسم کی خرید و فروخت پربھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے،پا بندی کا اطلاق 90 دن کے لیے کیا گیا ہے،خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔