بیجنگ (نیٹ نیوز )چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاﺅ لی جیان نے کہا ہے کہ چین ، کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت پر بھرپور توجہ دیتا ہے اوراس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
بد ھ کو چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور امید ہے پاکستان سچائی کا پتہ لگائے گا اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔