اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید نے بلوچستان حکومت کی جانب سےچورنا جزیرہ کو سمندری تحفظ کا علاقہ قرار دینا ہدف کے حصول کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے، چورنا جزیرے کے تحفظ سے پاکستان کی سمندری حیات کو فروغ ملے گا۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں سمندری نظام کے تحفظ کے لئے کوششیں بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2030 تک سمندری محفوظ علاقوں میں 30 فیصد توسیع کےعالمی ہدف کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نےبلوچستان حکومت کی جانب سےچورنا جزیرہ کو سمندری تحفظ کا علاقہ قرار دینا ہدف کے حصول کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے،چورنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے پر بلوچستان حکومت کی کوششوں کو سراہتی ہوں،چورنا جزیرے کے تحفظ سے پاکستان کی سمندری حیات کو فروغ ملے گا۔رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان سمندری تحفظ کے لئے پرعزم ، مینگروز کی بحالی میں 300 فیصد اضافہ متوقع ہے،سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔انہوں نےسمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔