اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پاک بحریہ نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے بحری حدود کو مکمل حفاظت کی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصراحمد شیخ نے یوم بحریہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کی کارکردگی اس خطے میں سب سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے شہدا اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔