کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لیاری جنرل اسپتال کی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باعث مریضوں و تیمادار کو شدید مشکلات کا سامنا مریض بے یار و مدد گار لیاری جنرل کے اطراف شدید درد میں مبتلا مریض او پی ڈی کھلنے کاانتظار کر رہے ہیں لیاری جنرل اسپتال میں میل نرسنگ کی پرنسپل نسرین پر تشدد کرنے والے اسٹوڈنٹ کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود ابتک گرفتار نہ ہو سکے لیاری جنرل اسپتال کی انتظامیہ کی ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیپلز پیرا میڈیکل کی جانب سے احتجاجا او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر بند کیا گیا ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈکل کی انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ جب تک پرنسپل نسرین سے بدتمیزی کرنے والے گرفتار نہیں کئے جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گاپرنسپل نسرین پر تشدد کرنے والے اسٹوڈنس نبیل ناصر، طاہر اللہ، واجد، امین ، عرفان اور طاہر کو گرفتار کیا جائے انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ پرنسپل نسرین پر حملہ آوار اگر جلد گرفتار نہ ہوئے تو ہم احتجاج مظاہرہ آئی جی آفس کے سامنے کریں گے
x