لاہور ( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے 100 یونٹ مفت بجلی دینے کے اقدام کو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر کے غریب اور عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ، ان لوگوں نے پاکستان کی معیشت تباہ کی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ،حکومت نے یہ اقدام غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا ۔ عطا اللہ تارڑنے اپنے بےان مےں کہاکہ ایک کسان ،فیکٹری ورکر ،مزدور اور دیہاڑی دار کے لیے یہ ریلیف پیکیج انتہائی ضروری تھا ۔ غربت عوام کے لئے مہینے کی کمائی سے بجلی کا بل ادا کرنا بہت مشکل تھا ۔ عام آدمی کو کو ریلیف دینا تحریک انصاف کو پسند نہ آیا، ان کو تکلیف ہوئی کہ عام آدمی اس ریلیف پیکیج سے مستفید ہوگا ۔ تحریک انصاف نے اس کام کو چیلنج کرکے مکروہ حرکت کی ہے۔ یہ غریب دشمن اور عوام دشمن لوگ ہیں ۔ انہوں نے چار سال میں عوام کو صرف دکھ ہی پہنچائے، ریلیف پیکج بجٹ کا حصہ ہے اور اسمبلی سے منظور کروایا گیا ہے۔ اس پیکج کا اطلاق صرف20 حلقوں میں نہیں پورے پنجاب کے لیے ہے۔ انہوں نے ریلیف اقدام کو چیلنج کر کے غریب اور عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ۔