لکی مروت ( نمائندہ خصوصی)پولیس کا عالمی کلہ علاقہ نورنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج مقامی کمانڈر اور موسٹ وانٹیڈ خوارج ملا محمد غلام ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق لکی مروت پولیس کا تھانہ نورنگ کے حدود علاقہ عالمی کلہ میں خوارج کی ٹھکانے پر موجودگی کی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ جوکہ کافی ٹائم تک جاری رہا ،اپریشن کے دوران فتنہ الخورج نے پولیس پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کراپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خوارج ہلاک ہوگیا جسکی شناخت کے مقامی کمانڈر ملا محمد غلام ولد محمد نواز سکنہ عالمی کلہ سے ہوئی علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے واضع رہے ہلاک دہشت گرد ،ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں بھی مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا ہلاک خوارج سے خودکار اسلحہ بھی برامد ہوا ہے