اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن 8 ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیراہتمام مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے تاکہ عام آدمی اور بالخصوص ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔