بیجنگ(شِنہوا) چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) 2024کے اعلیٰ سطحی سربراہ اجلاس کے شرکاء نے کہا ہے کہ چین اور افریقی ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت اپنے اعلیٰ معیار کے تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر توجہ مرکوز کرنے والے اجلاس کی مشترکہ صدارت چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئےشیانگ اور کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں افریقہ ایک اہم شراکت دار ہے۔ سٹریٹجک صف بندی کو مضبوط بنانے اور عملی تعاون کو فروغ دینے سے چین اور افریقہ نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔ڈنگ نے کہا کہ چین اور افریقہ کے درمیان اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے واضح باہمی مفید فوائد اور وسیع تعاون کے امکانات کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ چین اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لئے معیار قائم کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد مہیا کے لئے افریقہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کو کثیر جہتی رابطے کے نیٹ ورک کی تعمیر، قواعد و ضوابط کی صف بندی اور باہمی شناخت کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، آپریشن اور خدمات سمیت اس پورے سلسلے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں طرفین کو اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بہتر اور اپ گریڈ کرنا چاہئے، نئے شعبوں میں مشترکہ طور پر عملی تعاون کو بڑھانا چاہئے اور صحت عامہ، ماحول دوست منتقلی اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کو باہمی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو اور ثقافتی اور عوامی تبادلوں اور تعاون کی سطح کو بہتر بنایا جاسکے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے افریقی رہنماؤں اور نمائندوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ سٹرٹیجک ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے منتظر ہیں۔چین، افریقی ممالک اور علاقائی تنظیموں کے تقریبا 350 نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔