چنئی: شوہر ڈیسک)ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی جانب سے اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سومیا نے تامل ہدایتکار پر اُنہیں جنسی غلام بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی جانب سے اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔اب ایک اور بھارتی اداکارہ منظرِ عام پر آئی ہیں جنہوں نے تامل ہدایتکار پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔