راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلمان کے لئے شہادت ایک عظیم رتبہ ہے، شہداء کی ملک پاکستان کے لئے عظیم قربانیاں ہیں۔وہ جمعہ کو لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کے گھر گئے اور شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمان کے لئے شہادت ایک عظیم رتبہ ہے، شہید کے لئے جنت کی یقینی بشارت ہے، شہداء کی ملک پاکستان کے لئے عظیم قربانیاں ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔