اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے۔سپریم کورٹ بار نے جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس پر دیا جانے والا عشائیہ بھی منسوخ کردیا گیا۔جسٹس مظہر عالم 13 جولائی کو ریٹائر ہوں گے ،عید کی چھٹیوں کے باعث ریفرنس جلد رکھا گیا تھا
تاہم ڈینگی میں مبتلا ہونے اور ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث عشائیے کو منسوخ کیا گیا ہے۔جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کل شیڈیول تھا تاہم اب مکمل صحتیابی بعد عشائیہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔