اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثناءاللہ جمعہ کو یوم دفاع کے موقع پرشہید کیپٹن نوابزادہ جاذب رحمان کے گھر گئے اور شہید کیپٹن جاذب کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔رانا ثناءاللہ نے اس موقع پرشہید کیپٹن نوبزادہ جاذب رحمان کو خراج عقیدت اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک
اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک فوج کے ایک شہید بہادر سپوت کے اہلخانہ سے مل رہا ہوں، ’’شہیدوں کا لہو شامل ہے تزئین گلشن میں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا،ہم ان شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان کے بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔ وفاقی حکومت دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔