اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کو سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔