اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):یوم دفاع و شہداء پاکستان کے مو قع پر راولپنڈی گیریثرن میں یادگارِ شہدا ء پر فاتحہ خوانی اورشہدا ء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔یوم دفاع کے موقع پر وطن کی حرمت اور حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا اور غازیوں کو قوم کا سلام پیش کیا گیا ۔تقریب میں مسلح افواج کےافسران،سردار صا حبان اورجوانوں کے علاوہ شہدا ء کے لواحقین،سول انتظامیہ، اہم شخصیات، طلبا سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی ۔تقریب میں شہداء کی لا زوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابیاں ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔