کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان کا دفاع دراصل اسلام کاُدفاع ہے شہدائے دفاع پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ یوم دفاع کے موقع پر راہ حق پارٹی سکیٹریٹ سے جاری ہونے والے کے بیان میں مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان کا دفاع مضبوط ہے ہم پاک فوج کی ان قربانیوں کوُخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کے شہدا کے ساتھ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں آج دشمن ہمیں دفاعی طور پر کمزور نہیں کر سکتا تو اب وہ اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان میں جاری رہنے والی کشمکش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے اور ہمارے لوگوں کوُاستمعال کرنے کی کوشش کرتا ہے ہمیں اپنے بیرونی دشمن سمیت اندرونی دشمن پر بھی نظر رکھنی ہو گی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا اور اسلامی نظام کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی ہوں گی انھوں نے مزید کہا کہ اسلام پاکستان کی بنیاد ہے اور بنیاد کو چھوڑ کر ہم ترقی نہیں کر سکتے جو قومیں اپنی بنیاد چھوڑ دیتیں ہیں ان کا وجود بھی نہیں رہتا ہمیں لسانی اور فرقہ وارانہ اور ذاتی مفادات کو چھوڑنا پڑے گا ورنہ بیرونی طاقتیں ہمارے اندرونی معملات میں مداخلت کرتی رہیں گی اور کمزور کرتی رہیں گی