گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی .عظمیٰ شاہین سے) سلیم کالونی کے سرکاری سکول میں بچیوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، ساجدہ نامی خاتون نے محکمہ لٹریسی کے تحت سکول بنا رکھا تھا، تفصیلات کے مطابق ملزم عمران نے سکول کے اندر ایک کمرے میں کینٹین بنا رکھی تھی، ملزم عمران کو گرفتار کر کے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ طالبات کی عمریں گیارہ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں، ملزم کئی سالوں سے سکول میں مبینہ طور پر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں، ملزم بچیوں کو دھمکی دیتا کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کر دوں گا، متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، گذشتہ روز ایک بچی نے گھر والوں کو بتایا کہ اسے کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، متاثرہ بچی نے مزید بتایا ہے کہ سکول میں اس کی دوسری دوستوں کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے، متاثرہ بچی کے انکشافات پر والدین نے آپس میں رابطہ کیا اور پھر پولیس کو آگاہ کر دیا، مقدمات درج کروانے والی پانچ بچیوں کے میڈیکل کروا لیے گئے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے، تاہم ملزم نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، ابتدائی طور پر پانچ طالبات سامنے آئی ہیں خدشہ ہے متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے، واقعہ کے بعد پولیس نے سکول کو بھی تالہ لگا کر بند کر دیا ہے.دریں اثناءگوجرانوالہ میں اسکول کی بچیوں سے زیادتی کے الزام میں سرکاری اسکول ٹیچر کے شوہر کوگرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کینٹین میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔طالبات سے زیادتی کا واقعہ گوجرانوالہ میں تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا۔خاتون نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھر میں اسکول بنا رکھا تھا جہاں خاتون کے شوہر نے اسکول کے اندر کینٹین بنا رکھی تھی جہاں وہ طالبات کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ متاثرہ طالبات کی عمریں11 سے 14سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں، متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا گزشتہ روز ایک بچی نے گھر والوں کو بتایا، جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس کے مطابق 5 بچیوں کے میڈیکل کروا لیے گئے، رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا جس کو گرفتار کرکے پانچ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گوجرانوالہ میں اسکول کی بچیوں سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیر تعلیم کے احکامات پر اساتذہ کو معطل کرکے اسکول کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، محکمہ کے اعلیٰ افسران پرمشتمل3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی سے 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔