لاڑکانہ (رپورٹ عاشق پٹھان) تعلیم ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تعلیمی کارکردگی میں بہتری لانے سے مختلف شعبوں میں ترقی ہوتی ہے صوبہ سندھ میں جہاں تعلیم کی بات کی بات ہو وہاں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدمات سر فہرست ہوتی ہیں صوبے بھر میں سندھ حکومت کے تعاون سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے بھر میں پسماندہ علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں 2640 اسکولز چلارہی ہیں جہاں آٹھ لاکھ 41 ہزار طلبہ و طالبات تعلیم حصول کررہے ہیں اور 21 ہزار کے قریب اساتذہ تعلیم دے رہیں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سپورٹیٹڈ اسکولز میں ناصرف بنیادی سہولیات بلکہ تمام تر جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جارہا ہے مختلف علاقوں میں جہاں اساتذہ دے رہے ہیں وہیں پر انکو سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹریننگ سپورٹ یونٹ کی معاونت سے تربیت بھی دی جاتی ہے صوبے بھر میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ، پرائمری ، الیمینٹری،مڈل اینڈ سنگل سیکشن ہائی اسکولز قائم کیے ہیں جہاں پر تعلیم کو مفت اور معیاری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے پسماندہ علاقوں جہاں روڈ راستے سڑکیں سمیت دیگر سہولیات مہیسر نہیں وہیں پر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن تعلیم کے میدان میں وہاں سب سے آگے ہیں آگاہی کی بات ہو یا مفت معیاری تعلیم کی بات تو سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی سب سے بہتر ہے گرمیوں کی چھٹیوں گذرنے کے بعد 15 آگسٹ سے سندھ کے سب تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں نئے تعلیمی سال 2024-25 کیلئے داخلا وں کی شروعات ہوچکی ہے آئیں اپنے پھول جیسے بچوں کو تعلیم کے زیور سے سجاکر انکا مستقبل سنواریں اور تعلیم کے زیور کی زینت سے آراستہ کریں اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے ادارے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (سیف ) کی جانب سے مفت معیاری تعلیم دینے کیلئے سندھ کے دیہی و شہری سمیت پسماندہ علاقوں میں عالیشان تعلیم اداروں کا قیام عمل میں لایا ہے اور اچھے ادارے قائم کیے ہیں جہاں پر طلبہ و طالبات کو مفت معیاری تعلیم کے ساتھ یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہے جو بڑے شہروں میں نجی اسکولز میں دی جاتی ہے آئیں نجی اسکولز کے بے تہاشہ شاہانہ اخراجات سے اپنے خرچ بچائیں اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیف اسکولز میں پھول جیسے بچوں کو داخل کرواکر مستقبل سنواریں، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے بھر میں اپنا ایک الگ مقام و نام بنایا ہوا ہے لوگ خوشی و لگن سے سیف اسکولز میں بچوں کو داخل کرواتے ہیں اور زندگی کی ہر ریس میں تیار کیا جاتا ہے سیف کے ساتھ ملکر جبکے سیف اسکولز کی روانہ کی بنیاد پر سخت سرپرائیز مانٹریننگ بھی جاتی ہے تعلیمی سرگرمیوں سمیت کھیل کھود ، چھوٹے چھوٹے سائنسی پریکٹیکل پروجیکٹس فیسٹیول ، سائنس لیب، ڈجیٹل لرننگ اسکلز سمیت مختلف سرگرمیاں بھی کرائی جاتی ہے اور مختلف ایڈولسینٹ تعلیمی پروگرامز میں شامل ہیں۔