لاہور(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے،وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔