اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):یونیورسل سروس فنڈ(یو ایس ایف )کے لئے موجود مالی سال کے لئے 23 ارب روپے اوراگنائٹ کے لئے 3.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔وزارت آ ئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کا 50 واں پالیسی کمیٹی اجلاس منگل کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اظفر منظور بھی موجود تھے۔اجلاس میں یو ایس ایف کمپنی کے لئے
مالی سال 2024-25 کے لئے 23 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یو ایس ایف کے لئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے 5.5 ارب روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید نے اجلاس کو یو ایس ایف کے جاری اور مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔دریں اثناء وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اگنائٹ کے 44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں اگنائٹ کے لئے مالی سال 2024-25 کے لئے 3.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ اگنائٹ کے لئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے 639.87 ملین روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اگنائٹ حکام نے اجلاس کو جاری و مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔