اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح گزشتہ تین سال میں پہلی بار 9.5 فیصد تک آگئی ہے،یہ محض اتفاق نہیں،کاوشوں کا ثمر ہے۔منگل کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق اگست 2024 میں تین سال میں پہلی بار افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے،ہمارا کام ابھی ختم نہیں ہوا ،ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم حقیقی خوشحالی لانے کے لئے پرعزم ہیں۔