گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) ڈاکو عمر فاروق عرف عمری ولد ظفر اقبال 30 فٹا بازار کھیالی بائی پاس شیخوپورہ روڈ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا، پولیس اسٹیشن صدر کی پولیس بسلسلہ ناکہ بندی کینال روڈ عقب مراد ہسپتال پر موجود تھی، ہنڈا ون ٹو فائیو پر سوار 03 کس نامعلوم ملزمان واپڈا ٹاؤن کی طرف سے آ رہے تھے، نامعلوم ملزمان پولیس گاڑی کی ریوالونگ لائٹ دیکھ کر تیزی سے واپس مڑتے ہوئے سلپ ہو کر گر گئے اور ساتھ ہی پولیس ملازمین پر سیدھی فائرنگ کر دی، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو سڑک کے بائیں جانب ایک کس نامعلوم ملزم مردہ حالت میں ملا، ہلاک ملزم کی شناخت عمر فاروق ولد ظفر اقبال قوم ماچھی سکنہ کھیالی کے نام سے ہوئی، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عمر فاروق راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور علاقہ پولیس اسٹیشن ایمن آباد دوران واردات کمسن بچی سے زیادتی کے کیس میں بھی ملوث و مطلوب تھا.