کراچی( کامرس رپورٹر ) جے ایس بینک ، پاکستان میں انتہائی تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک ہے ،جس نے 2024 ءکی پہلی ششماہی کے لیے اپنی مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نتائج اہم مالی اشاریوں میں بینک کی تیزی سے ترقی کی عکاسی کرتے ہیں، جس سے ملک میں ابھرتے ہوئے مالیاتی ادارے کے طور پر اِس کی پوزیشن مستحکم ہوتی ہے۔مجموعی بنیاد وں پر، جے ایس بینک کا قبل از ٹیکس منافع، 464 فیصد اضافے کے ساتھ، 18.79 ارب روپے رہا جبکہ بعد از ٹیکس منافع 9.7 ارب روپے رہاجو گزشتہ سال کی ،اسی مدت کے ،مقابلے میں 511 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، مالی سال 2024ء کی پہلی ششماہی کے دوران فی شیئر آمدنی (EPS) بڑھ کر 3.87 روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ سال ،اسی مدت کے لیے یہ 1.22 روپے فی شیئر تھی۔پہلی ششماہی کے دوران جے ایس بینک نے انفرادی طور پر 5.43 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 69 فیصد ہے جبکہ بعد از ٹیکس منافع 2.76 ارب روپے تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ، اس مدت کے لیے، 83فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2024ء کی پہلی ششماہی کے دوران فی شیئر آمدنی (EPS) بڑھ کر1.35 روپے ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سال ،اسی مدت کے لیے 1.16 روپے فی شیئر تھی۔اس سال کے آغاز میں، بینک کے کل ڈپازٹس نے نصف کھرب کا اہم سنگ میل بھی عبور کیا جو سنہ 2023ء کے مضبوط اختتام کے باعث تھا۔ مجموعی طور پر 2024ء کی پہلی ششماہی کے اختتام پر یہ 1.1 کھرب روپے تھے۔ PACRA نےبھی جے ایس بینک کی طویل مدتی ریٹنگ کو "-AA” سے بڑھا کر "AA” اور مختصر مدتی ریٹنگ کو "A1+” کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ اپ گریڈ کر دیا ہے۔اِن نتائج کے بارے میں جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، بصیر شمسی نے کہا، ” ہم 2024 ءکی پہلی ششماہی میں جے ایس بینک کی مضبوط کارکردگی پر خوش ہیں،جو ہمارے صارفین کے ہم پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ ہماری ترقی اس عزم کا نتیجہ ہے کہ ہم اپنے صارفین کو ایسے حل فراہم کریں جو انہیں مالی خودمختاری کے حصول میں مدد فراہم کریں۔جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری توجہ جدت اور ہمارے صارفین کو ان کی مالی خوشحالی کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ ہم اس رفتار کو برقرار رکھنے اور سال بھر بامعنی اثر فراہم کرنے میں پراعتماد ہیں۔“پاکستان کی خوشحالی کے لیے ایک عمل انگیز کے طور پر ،اپنے کردار کے لیے ،پرعزم جے ایس بینک آئندہ برسوں میں صارفین کو جدید روایتی اور ڈیجیٹل مالیاتی حل فراہم کرکے اپنے مؤثرسفر کو جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔