قلعہ عبداللہ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ نے سیلاب کے پانی میں پھنسے ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچانے کے بعد ہیرو کے طور پر سراہا گیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار، جس میں ایک خاندان کے پانچ افراد سوار تھے، ارمبی کے علاقے ٹوبہ اچکزئی کے بڑھتے ہوئے پانی میں پھنس گئے۔مقامی باشندوں نے ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کو مدد کے لیے پکارا، اورانہوں نے پھنسے ہوئے خاندان تک پہنچنے کے لیے اپنی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے سے دریغ نہیں کیا۔اپنے ایکسکیویٹر کا استعمال کرتے ہوئے، انہوں نے ان افراد کو بچانے کے لیے خطرناک حالات سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا، اس دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے، جو بحران کے وقت بے لوث اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔اس بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے انہیں 5 لاکھ بطور انعام سے نوازا۔ اس علاوہ انکے بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت اسکالر شب بھی دیا گیا۔