اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان سانحہ بہت بڑا ہے، اس کے کرداروں کو ضرور کٹہرے میں لایا جائے گا،وزیراعظم نے بلوچستان کے حالات خراب کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے واضح ہدایات جاری کی ہیںبدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنیوالوں کیخلاف بھرپور ایکشن ہوگا،دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں جس میں معصوم اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ،اس وقت امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔