گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی ملی بھگت اور لکشمی کی چمک سے کینن میٹل اینڈ ورکس المعروف باؤ فرخ اعجاز والی فیکٹری اور شیخوپورہ روڈ پر واقع دیگر فیکٹریاں اور صنعتی یونٹس آلودگی کا باعث بننے کے باوجود تاحال سیل نہ ہو سکے، اہل مکیں اور گردونواح کے رہائشیوں کی متعدد بار نشاندہی اور شکایات کے باوجود زہریلا دھواں چھوڑنے اور آلودگی کا باعث بننے والی یہ فیکٹری اور صنعتی یونٹس سیل ہوتے ہی اگلے روز ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی اور لکشمی کی چمک سے ڈی سیل ہو جاتے ہیں، 24 گھنٹے زہریلا دھواں چھوڑنے سے اہل مکیں اور گردونواح رہائشی سخت اذیت میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ الرجی، دمہ اور آنکھوں جیسے سنگین مسائل میں مبتلا ہونے لگے ہیں، اہل مکیں اور گردونواح رہائشیوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری/ڈی جی ماحولیات، سیکرٹری ہیلتھ سے التماس کی ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ پنجاب کی غریب عوام کے ساتھ مستقبل میں ایسا کھلواڑ نہ کیا جائے اور سخت اذیت میں مبتلا اہل مکیں/گردونواح رہائشی خوشگوار ماحول میں زندگی بسر کر سکیں.