کراچی( نمائندہ خصوصی)
محکمہ اطلاعات کے سینئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ایک مرتبہ پھر گورنر ہاؤس میں بطور پریس سکریٹری تعینات کردیا گیا ہے،محکمہ سروسز جنرل ایڈ منسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،محمد سلیم خان تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمینٹ میں 33 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ بطور پریس سکریٹری گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ وزیر اعلی سندھ ،متعدد وزراء کے افسر تعلقات عامہ،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس خدمات انجام دے چکے ہیں،وہ اس وقت ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کے طور پر فرائض ادا کر رہے ہیں