کوئٹہ(نمائندہ خصوصی ):رکن بلوچستان اسمبلی میر زرین خان مگسی نے موسیٰ خیل، لسبیلہ، بولان ، قلات اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے بہیمانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں رکن صوبائی اسمبلی میر زرین خان مگسی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بیگناہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر بہیمانہ سلوک اور قتل کرنا بلوچ رسم و رواج کے خلاف ہے۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہم سب متحد اور پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل بزدلی ہے تمام طبقات کے لوگوں کی جانب سے دہشت گردی کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔