اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں آرہے ہیں،سیاست میں پتے چھپا کر رکھے جاتے ہیں وقت سے پہلے شو نہیں کیے جاتے،ایوان میں ہر پارٹی کی اپنی اہمیت ہے،مولانا فضل الرحمان ایوان میں اپنی نمائندگی رکھتے ہیں۔پیر کے روز اپنے ایک بیان میں قیصر احمد شیخ نے کہا ایوان میں وہ قانون سازی ہوگی جو پورے ملک کے مفاد میں ہو،امید ہے مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دیں گے اور وہ اپنے ممبران کو پوزیشن دلوانے کے لیے حکومت کے ساتھ گفت و شنید کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ مقابلہ ہے،وہ پاپولر لیڈر ہیں لوگ ان کا احترام کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔