لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):ڈپٹی وزیر اعظم و سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آ یا، جس نے بھی اس ملک سے غداری کی بربادی اس کا مقدر بنی،میں کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا،متعدد حکومتی عہدوں پر فائض رہا اورہمیشہ ملک کی خدمت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس مبارک کے دوسرے روز محفل سماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر خوراک بلال یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آ یا ،جس نے اس ملک سے غداری کی تباہی و بربادی اس کا مقدر بنی، کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا، مجھے محمد نواز شریف کے ہر دور حکومت میں کئی اہم عہدے ملے، متعدد عہدوں پر فائز ہونے پر میں نے پاکستان کی بھر پورخدمت کی اور ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک روحانی بات ہے کہ میں نے جب بی کام کی تعلیم مکمل کی اس وقت سے لے کر آج تک حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دے رہا ہوں،یہ ان ہستیوں کا یک طرفہ کرم ہے میں تو ایک گناہگار آدمی ہوں، یہ اللہ تعالی کی کرم نوازی ہوتی ہے کہ وہ کسی گناہگار سے نیکی کا کام لے لیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سرکار فرماتے تھے میں جب برصغیر کے اس خطے کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے یہاں سے ٹھنڈی ہوا آتی ہے۔محفل سماع میں بیٹھے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں آپ لوگ آج بیٹھے ہیں یہاں کئی فٹ کیچڑ ہوا کرتا تھا،یہاں پہلے کمرشل مارکیٹ بننی تھی پھر یہاں مسجد بنائی گئی تا کہ جی ٹی روڈ سے مسجد میں داخلہ آسان ہو سکے۔