اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 26 سے 29 اگست تک پنجاب اور سندھ میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ہفتہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے کچھ حصوں میں ایک مضبوط سسٹم فعال ہے اور اس کے نتیجے میں مختصر دورانیے میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں بشمول پوٹھوہار ریجن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں 26 سے 29 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کی توقع ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے صوبہ پنجاب کے ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان کے مقامی نالوں، ندی نالوں اور پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔ سندھ کے ضلع دادو، حیدرآباد، بدین اور شہداد پور کے نشیبی علاقوں میں ساحلی اور سیلاب آسکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ حکام اور عوام پر زور دیا کہ وہ سیلاب اور شدید بارشوں کے ممکنہ اثرات سے نمث کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریںاین ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے اور کسی بھی پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے عوام کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ باخبر رہیں اور بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس پر گہری نظر رکھیں۔