اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیاہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحومہ کہ بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا غم والدہ جیسی نعمت سے محرومی ہے۔وزیرِ اعظم نے دعاکی کہ اللہ تعالی عامر الیاس رانا کی والدہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور مرحومہ کے سوگوران کو صبر جمیل عطا کرے۔