حب۔(نمائندہ خصوصی ):حب چیئرپرسن بے نظر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان و مشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری کے ہمراہ حب انڈسٹریل زون لیڈا کا دورہ کیا۔ بلوچستان کے صنعتی ضلع حب میں قائم اسماعیل انڈسٹریز اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے لئے نیوٹریشن فوڈ اشیافراہم کرنے والی پاکستان کے پہلے صنعتی ادارے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔دنیا بھر میں قدرتی آفات کے دوران غذائی قلت کے شکار بچوں کے لئے یونائیٹڈ نیشنز کی جانب سے نیوٹریشن فوڈز کی فراہمی کا کنٹریکٹ پاکستان کے صنعتی ادارے کو حاصل ہوا ہے۔ کمپنی اپنے معیار پروڈکٹ کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ابھر کر سامنے آئی ہے اس بات کا لسبیلہ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی قائم صنعتی یونٹ کے دورے کے موقع پر چیئرپرسن بے نظر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور میر علی حسن زہری کو دورہ حب انڈسٹریل زون کے موقع پر کمپنی مینجمنٹ اور ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیاری پروڈکٹ کی بدولت دنیا بھر میں پاکستانی فوڈ نیوٹریشن اشیاکی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے دی گئی سہولیات کی بدولت ضلع حب صنعتکاروں کے لئے پرکشش صنعتی زون بن چکا ہے اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والی معیاری پروڈکٹ کی پیدوار میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی فرم کی مینجمنٹ کے وژنری جذبے اور جدید ترین پلانٹ کے ذریعے نیوٹریشن فوڈ آئٹمز تیار کرنے والی کمپنی کا مستقبل شاندار قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اسماعیل انڈسٹریز دیگر صنعتی اداروں کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے اس موقع پر میر علی حسن اور سینیٹر روبینہ خالد نے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ، ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی سمیت کمپنی مینجمنٹ کے ہمراہ پروڈکشن پلانٹ کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا دورے کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان و مشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صنعتکاروں کے لئے مختلف شعبوں میں صنعتکاری کے مواقع موجود ہیں۔حکومت بلوچستان انویسٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں کراچی پورٹ سے نزدیک ترین صنعتی ضلع حب میں اسپیشل اکنامک زون تیار کرنے جارہے ہیں اور لیڈا کے انڈسٹریل فیز ٹو کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ساتھ 406 ایکڑ پر نیا صنعتی زون قائم کررہے ہیں جہاں بجلی،پانی،گیس سمیت دیگر سہولیات کے ساتھ سیکیورٹی کا بہترین نظام انویسٹرز کے لئے محفوظ سرمایہ کاری کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی خصوصی دلچسپی کی بدولت صنعتی شعبے کو ترجیحات میں سر فہرست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ضلع حب میں سرمایہ کاری کرنے والے انویسٹرز کو ویلکم کرے گی۔