امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر کے بعد کرونا کے خلاف مؤثر موڈرنا ویکسین کے استعمال کی بھی منظور دے دی۔
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی کا مکمل جائزہ لینے اور ویکسین کی تیاری کی جانچ کرنے کے بعد منظوری دی ہے۔
یہ منظوری موڈرنا کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈیٹا کی تفصیل سے جائزے اور نظرثانی کے بعد عمل میں آئی جس میں ویکسین کی مکمل افادیت کی تصدیق ہوئی۔
خیال رہے کہ فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری گزشتہ برس اگست میں ہی دے دی گئی تھی۔
ایف ڈی اے کے ویکسین ریگولیٹر ڈاکٹر پیٹر مارکس کا کہنا تھا کہ موڈرنا ویکسین کو ٹھوس سائنسی معیار کے مطابق منظوری دی گئی ہے جس کے بعد عوام کو مکمل یقین کرلینا چاہیے۔
مکمل منظوری کے بعد موڈرنا اب اس ویکسین کو اسپائیک ویکس کے نام سے فروخت کرسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موڈرنا ویکسین 12 سے 17 سال کی عمر کے گروپ کےلیے ویکسین کی منظوری التوا کا شکار ہے۔