کراچی۔ (نمائندہ خصوصی ):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے ضلع اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں دو طلبہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ معصوم جانوں کی شہادت کی خبر سن کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے خون سے ہاتھ رنگنے والے درندے ہیں، فوری گرفتار کیے جائیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید طلبہ کے اہلخانہ سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پورا پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔