اسلام آباد۔(کامرس رپورٹر ):یوفون فورجی نے صارفین کے ڈیجیٹل تجربات میں بہتری کیلئے سام سنگ سمارٹ فونز کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کا آغاز کردیا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے یوفون فور جی نے جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے جس کے تحت یوفون فورجی کے نئے سیلز پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو رعایتی نرخوں پر سمارٹ فونز فراہم کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں یوفون فور جی کی جانب سے ایک خصوصی ویب پیج تیار کیا گیا ہے جہاں صارفین آسانی سے سمارٹ فونز، وائس اور ڈیٹا بنڈلز اور دیگر یوفون سروسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سہولت سے یوفون فور جی صارفین کو اعلیٰ معیار کی ڈیوائسز تک بہتر رسائی حاصل ہوگی تاکہ ان کی ڈیجیٹل طرز زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔علاوہ ازیں یوفون فور جی صارفین اب آسانی سے اپنے پسندیدہ موبائل ڈیوائسز کی گھر پر ترسیل کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے صارفین کو مزید آسانی حاصل ہو گی۔ صارفین اپنی پسندیدہ ڈیوائسز یوفون فورجی کی ویب سائٹ https://www.ufone.com/samsung-devices/ سے حاصل کرسکتے ہیں۔معروف ٹیکنالوجی برانڈ سام سنگ اپنے جدید اور قابل اعتماد اسمارٹ فونز کے لئے مشہور ہے جو یوفون فور جی کے تیزرفتار ڈیٹا اور جدید ڈیجیٹل خدمات کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد یوفون فورجی صارفین کی رسائی میں اضافہ اور خصوصی فوائد کی فراہمی کے ذریعے ان کے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانا ہے۔یوفون فورجی اور سام سنگ کے درمیان سٹریٹجک شراکت نہ صرف صارفین کی ڈیجیٹل زندگیوں میں تبدیلی لائے گی بلکہ یوفون فور جی کے جدت طرازی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں رابطے کے نظام کو مستحکم کرنے کے غیر متزلزل عزم کو بھی تقویت دے گی۔