کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کو ہلاک کرنے والی ملزمہ کے پاس ڈرائيونگ لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش میں ملزمہ نتاشا کے اہلِ خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے پاس غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے تاہم وہ پاکستان میں قابلِ قبول نہیں ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں حادثے سے متعلق ملزمہ کی واضح غفلت سامنے آئی ہے۔ملزمہ کے وکیل نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔کراچی کار ساز روڈ حادثے پر پولیس کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جناح اسپتال کے سائیکولوجیکل ڈپارٹمنٹ کو ملزمہ سے تفتیش کی درخواست کی۔ڈاکٹر چنی لال نے کہا کہ ملزمہ خاتون سائیکولوجیکل ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج ہے۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ملزمہ کنفیوژ ہے، وہ ہوش و حواس میں نہیں، خاتون کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب سٹی کورٹ کراچی نے کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمہ نتاشا کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی www.taariqjaveed.com حاصل کر لی ہے۔ تیز رفتار گاڑی سوار ملزمہ نے گزشتہ روز موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا۔ حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔خاتون کار سوار کی ٹکر سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے تھے، جن کی نماز جنازہ میمن مسجد گلزار ہجری میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، علاقہ مکین سمیت سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔