مظفر گڑھ(رپورٹ میاں ارسلان جوئیہ )مظفرگڑھ کے علاقہ قصبہ گجرات میں چوری کے شک پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگاکر مبینہ ملزم بزرگ اکرم کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مسلح افراد کے بزرگ اکرم کو ڈنڈوں، سوٹوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلحہ سے لیس ملزمان بزرگ پر تشدد کررہے ہیں اور بزرگ معافیاں مانگ رہا ہے۔ جبکہ تشدد کا شکار بزرگ کی مدد کے لیے آنیوالی پولیس ہارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ اور پولیس اہلکاروں کیطرف سے مدد کے لیے اپنے افسران کو فون کرنے کے باوجود کوئی نہ آیا جو جان بچاکر واپس چلے گئے۔ ملزمان اسماعیل، اکرم، رضوان وغیرہ کو شک تھا کہ بزرگ اکرم نے اپنے رشتہ دار کی چوری کا الزام تشدد کرنیوالے افراد پر عائد کرکے انکی نشاندہی کی ہے جس وجہ سے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کیمطابق تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔