تربت ( نمائندہ خصوصی) جنگلات کی حفاظت کے پیش نظر کمشنر مکران ڈویژن داؤد خان خلجی اور کنزرویٹر جنگلات مکران ڈویژن عبدالوحید کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی کارروائی، تین کٹر مشین ضبط، ایک شخص کو گرفتار کردیا ھے اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر نصرت اللہ کی سربراہی میں اتوار کو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے تین کٹر مشینیں قبضے میں لے لیے گئے ہیں جو درختوں کی کٹائی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ اس دوران قدرتی درختوں کی کٹائی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ھے آس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن داؤد خان خلجی اور ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم نے محکمہ جنگلات افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔اُکہاکہ جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،جو لوگ ذاتی مفادات بنیاد پر جنگلات کی نسل کشی کررہے ہیں جو ناقابل ضمانت جرم ھے آیسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے محکمہ جنگلات مکران ڈویژن کنزرویٹر عبدالوحید کا کہنا تھاک ماحولیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی روکنے کے لیے درختوں کا تحفظ بہت ضروری ہے مگر بد قسمتی سے ہم اپنے جنگلات کو اپنے ہاتھوں معمولی مفادات کے لیے تباہ کررہے ہیں اس پر سخت ردعمل کی جائے گی، محکمہ جنگلات کی جانب سے یہ کارروائی جنگلات کو تحفظ دینے اور ماحولیاتی تبدیلی و فضائی آلودگی روکنے کی جانب ایک اھم قدم ہے اس کارروائی میں گرفتار شخص چلان کرکے عدالت میں پیش کی جائے گی