اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پیر کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔پیر کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق
فریقین نے دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو سمارٹ اسلام آباد پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات کر رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے میدان میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔