کراچی۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دادومیں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے خان محمد ملا گوٹھ رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ان بچیوں کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائی جائیں،کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں،اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں،ہرپہلو کی رپورٹ دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے۔وزیر اعلی سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔