اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):مسلم لیگ ن کے راہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ خوداحتسابی کا عمل سب اداروں کوکرنا چاہے ،پاکستان کی سالمیت پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ، پی ٹی آئی کے چار سالوں میں ملک کو معاشی اور سیاسی لحاظ سے نقصان پہنچا ، ملکی معیشت کو نقصان پہنچا کر عوام کا معاشی استحصال کیاگیا ،ملک دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما رئوف حسن کی بھارتی صحافی کےبزریعہ چیٹ روابط اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملہ پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عام آ دمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں ، پاکستان سب سے اہم ہے ،پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے ، پاکستان کی معیشت کو پھر سے مضبوط کرنا ہے ، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش میں صرف ایک آدمی کا کردار نہیں ہے ،احتساب پاکستان کی ضرورت ہے ، دیگر سیاسی جماعتوں اور اداروں کو بھی احتساب کا عمل کرنا ہے ، احتساب ہر صورت ہو کر رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک آنے سے پہلے جان بوجھ کر دھرنے دیئے گئے ،غریب کی روٹی ،غریب کا چولہا جلتا تھا ،پاکستان کی سٹاک ا یکسچینج بہترین سٹاک ایکسچینج تھی ،ڈالر کنٹرول میں تھا ،مہنگائی کم ترین سطح پر تھی ،پھر اچانک ایسے فیصلے ہوئے جن کے باعث دھرنے اور احتجاج کی سیاست نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا،پاکستان کے دوستوں کے ساتھ تعلقات جان بوجھ کر خراب کیے گئے ،معیشت کو جان بوجھ کر کمزور کیاگیا ، سعودی عرب اور امریکہ سمیت دیگر دوست ممالک کو جان بوجھ کر ناراض کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں احتساب ہونا چاہیے ، تمام اداروں کو احتساب کا حصہ بننا ہوگا ،پاکستان میں امید اور خوشحالی واپس آئے گی ، اگر ایک اہم ادارے نے احتساب گھر سے شروع کیاہے تو باقی اداروں کو بھی اس عمل کا حصہ بننا ہوگا ،پاکستان میں افراتفری ،پاکستان میں انتشار کی سیاست ،پاکستان کو کمزور کرنے کی سیاست اور ان ساری کارروائیوں میں کوئی ایک فرد نہیں اس میں سیاست دان بھی تھےاس میں سیاسی پارٹیاں بھی تھیں ،اس میں اداروں کے لوگ بھی تھے ۔۔ انہوں نے کہا کہ رئوف حسن کو دیکھیں تو جتنے بھی بیرون ملک پاکستان مخالف صحافی ہیں ،اگر ان کے ساتھ بھارتی صحافی اور دوسرے صحافیوں کے ساتھ رابطے میں تھا تو یہ اکیلا آدمی نہیں تھا ،پی ٹی آئی کی ٹیم اس وقت آئی ایم ایف کو خط لکھ رہی تھی کہ ان کے ساتھ معاہدہ نہ کیاجائے ۔اس وقت رئوف حسن پاکستان مخالف صحافی کو ایسا مواد دے رہاتھا ،اسی وقت بانی پی ٹی آئی پاکستان میں سیاسی فضا کو گرما رہے تھے ۔