لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارت کی طرف سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں چھوڑے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے فی الوقت معمول کے علاوہ پانی کا کوئی بڑا ریلہ نہیں چھوڑا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا و مختلف اخبارات میں پی ڈی ایم اے سے منسوب خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ایسا کوئی بیان یا پریس ریلیز جاری نہیں کی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ،ارسا و محکمہ آبپاشی اس حوالے سے بھارتی ڈیمز کی پوزیشن کو 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔ دریائے چناب راوی اور ستلج میں پانی کا بہائومعمول کے مطابق ہے۔