راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کے لئے امن و استحکام چاہیے، فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک، ڈی سی مری ظہیر عباس شیرازی، آر پی او بابر سرفراز، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، اے ڈی سی مری شہریار شیرازی اور اے سی مری کیپٹن ( ر ) عبدالوہاب موجود تھے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طویل عرصے سے زیر التوا پراجیکٹس کی تفصیل طلب کر لی ، انہوں نے راولپنڈی میں ضروری اشیاء خورد ونوش کے نرخوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ راولپنڈی میں سبزی منڈیاں اور سہولت بازار قائم کیے جائیں ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے بڑے شہروں میں پبلک ٹوائلٹس کی روازنہ کی بنیاد صفائی کی جائے، انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو عوامی مساجد میں نماز جمعہ میں شرکت کی ہدایت کی، اجلاس میں طے پایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اضلاع کا دودہ کریں گی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کے لئے امن و استحکام کی ضرورت ہے ، فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کی کسی تعیناتی میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر محض جرمانہ کافی نہیں، گراں فروشی پر تین دن کے لئے دکان بند کی جائے، انہوں نے کہا کہ سہولت بازار میں خواتین دکانداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا مسئلہ گلی محلوں میں زیادہ ہے، نگرانی اور مانیٹرنگ کے بغیر کوئی کام کرنے کو تیار نہیں، شہریوں میں گرین بیلٹ اور مارکنگ یکساں ہونی چاہیے، اجلاس میں مین پلاسٹک ہول ڈھکن متعارف کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل اور نئے پراجیکٹس پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نالہ لئی کی مون سون بارشوں سے قبل صفائی سے سیلابی کیفیت پیدا نہیں ہوئی، مری میں 35 غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ نے مری کے ساملی ہسپتال کی جلد تکمیل اور دونوں ہسپتالوں کے لئے ٹرانسپورٹ جلد شروع کرنے کا حکم دیا۔