کراچی(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تباہ کرنے کی کوشش کا سدباب کریں ۔ موٹروے پولیس کو24گھنٹے میں ایک چالان کا پابند کیا جائے۔ رحمت خان وردگ نے کہا کہ جب سے آپکی حکومت آئی ہے کراچی سے پنڈی‘ لاہور وغیرہ تک آنے جانے میں گاڑی کو موٹروے پولیس 80000سے ایک لاکھ روپے فی ٹرپ چالان کررہی ہےموٹروے پولیس کو صرف موٹروے تک محدود کرکے ناجائز چالان سے روکا جائے۔ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں موٹروے پولیس کی زیادتی سے اشتعال پایا جاتا ہے اور حکومت کے خلاف نفرت کا سبب بنا ہےٹرانسپورٹر فی ٹرپ ایک لاکھ موٹروے پولیس کے جرمانے براہ راست کرایوں میں اضافہ کرکے پورے کریں گے جس سے مہنگائی کی ماری عوام پر بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا
تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگاکر گاڑیوں کی قطاریں لگارکھی ہیں۔ بیک وقت 3-4گاڑیوں سے زیادہ کو نہیں روکنا چاہئے۔وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب اس سنگین مسئلے پر موٹروے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب کرکے مسئلہ حل کریں۔صرف پنجاب کی حدو د میں موٹروے پولیس کا امتیازی سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔ ظالمانہ بھاری جرمانے ختم ہونے چاہئیں۔عوام کو مہنگائی کی نئی لہر کا شکار ہونے سے بچایا جائے اور موٹروے پولیس کو ناجائز بھاری چالان سے روک کر 24گھنٹے میں صرف ایک چالان تک محدود کیا جائے