نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ سٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتتخب ہوگئے ۔ ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب کشنگ سوسائٹی یو ایس اے نے کیا.نیورو سرجنز سوسائٹی کا رکن منتخب ہونا کسی بھی نیورو سرجن کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انتونیو چیوک کی زیر صدارت اجلاس میں رائے شماری کے دوران ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کا شمار پاکستان میں ان 2 نیورو سرجنز میں ہوتا ہے جو امریکن بورڈ سے بھی سرٹیفائیڈ ہیں۔ڈاکٹر آصف بشیر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔طب کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر آصف بشیر کو صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اصف بشیر کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو بھی سراہا۔سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز 100 سال سے قائم دنیا کی قدیم ترین سوسائٹی ہے۔سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز ہارورڈ سمیت مختلف یونیورسٹیز اور اداروں کے سربراہان پر مشتمل تنظیم ہے۔ڈاکٹر آصف بشیر نیورو سرجنز کی نمائندہ تنظیم سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کا رکن بننا مقام فخر ہے۔