اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لئےفوری ایکشن لے لیا اور سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کے محفوظ ہونے کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو اطالوی اور ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح محفوظ اور متاثرہ علاقے سے دور ہیں،فینہ پُل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔