اسلام آباد(کامرس رپورٹر ):جے ایس بینک پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک ہے جس نے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی افراد کی تنظیم ایسوسی ایشن آف باہم معذوری (اے پی ایچ اے) کی شراکت میں خصوصی افراد کو الیکٹرونک وہیل چیئرز کا عطیہ دیاہے تاکہ وہ بھی زیادہ آزادانہ اورخودمختار زندگی گزار سکیں۔ اس خصوصی موقع پر اے پی ایچ اے کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جے ایس بینک کے ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن اینڈ برانچ بینکنگ کاظم رضا، ہیڈ آف سی ایس آر اینڈ ایڈمنسٹریشن جمیل میمن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل جواد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمیل میمن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جے ایس بینک بامعنی تعاون اور اقدامات کے ذریعے پاکستان بھر میں مختلف سماجی کاموں کی فعال طور پر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور معاشرے پر دیرپا اثرات مرتب کرنے کے اپنے مشن کو عملی جامہ پہنارہا ہے۔جے ایس بینک پاکستان میں خصوصی افراد سمیت پسماندہ طبقات تک رسائی کے لیے مسلسل پیش پیش رہا ہے۔ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے ایک جزوکے طور پر بینک روزگار کے مواقع فراہم کرکے کمیونٹیزکو مضبوط بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے جو اس کی بنیادی اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔