اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سیاسی انجام 17 جولائی کو عوام رقم کریں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے بدترین معاشی قتل عام کے باوجود آئی ایم ایف چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پتلی تماشا بند کرکے ملک کو سنجیدگی سے عام انتخابات کی جانب لے کر جایا جائے۔